جمعیت علماء(مولاناارشد مدنی) دھولیہ کی جانب سے S.I.R کانفرنس کا کامیاب انعقاد ایڈوکیٹ شیخ زبیر صاحب نے تمام سوالات کے اطمینان بخش جوابات و ان کے مسائل کا حل بہتر انداز میں بتایا
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 25, 2026
0
share
دھولیہ (پریس ریلیز ) مورخہ 24 مارچ بروز منگل جمعیتہ علماء (مولاناارشد مدنی) دھولیہ کی جانب سے مدرسہ سراج العلوم ، مولوی گنج،دھولیہ میں S.I.R. کانفرنس کا انعقاد کیاگیا تھا۔
جمعیتہ علماء کے صدرحافظ حفظ الرحمٰن مولانا ابوالعاص صاحب کی زیرصدارت میں منعقد کانفرنس کا مولانا مبین صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کانفرنس کا آغاز ہوا ۔
اپنے تمہیدی کلمات میں مشتاق صوفی صاحب نے S.I.R کانفرنس کا مقصد و جمعیتہ علماء کی کارگزاری مختصراً و جامع انداز میں بتایا۔مقریر خصوصی سے قبل حاجی شوال امین صاحب نے S.I.R کے متعلق تفصیلی معلومات دیتے ھوئے عوام الناس سے گذارش کی ہیکہ اپنی ذمہ داری سمجھ کرBLO حضرات سے رابطہ کرکے میپنگ کروائیں۔
مقررِخصوصی عالیجناب ایڈوکیٹ شیخ زبیر صاحب(صدر دکش فاؤنڈیشن ،دھولیہ) نے سیکڑوں کی تعداد میں کانفرنس موجود حضرات کو S.I.R کے معنی کیا ہے۔ S.I.R مہاراشٹر میں کب کب ہوا S.I.R کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔اپنا نام 2002 کی الیکشن یادی میں کس طرح سرچ کرنا ہے۔ اپنے BLO سے ملاقات کرکے کس طرح میپنگ کروانا ہے ساتھ ہی ساتھ گھر آئی ھوئی بہو ، بیٹا ، بیٹی جن کی عمر 18 سال ھوگئی ہے ان کے ناموں کا اندراج کس طرح کرائیں و دیگر S.I.R کےمسائل پر روشنی ڈالی۔
آخر میں عوام الناس کی جانب سے کئےگئے سوالات کے اطمینان بخش جوابات و ان کے مسائل کا حل بھی بتایا۔اس کانفرنس کی نظامت کے فرائض آپ کے اپنے یوسف پاپاسر نے اپنے منفرد انداز میں کی۔
جمعیتہ علماء کے صدر و اراکین کی فکروں ومحنتوں سے S.I.R کانفرنس بہت ہی کامیاب رہی۔