لاکھن واڑہ ، غنی غازی کا پرتپاک استقبال، کتاب “کوزے” کو ریاستی ایوارڈ ملنے پر اساتذہ کی جانب سے تہنیت
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 11, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) معروف صحافی، ادیب اور ماہرِ تعلیم جناب غنی غازی کو ان کی ادبی تصنیف “کوزے” پر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی کی جانب سے ریاستی ایوارڈ سے نوازے جانے پر شب نور اردو پرائمری اسکول، لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ میں ان کا پُرجوش اور باوقار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے تدریسی عملے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غنی غازی کو شال اور گلدستہ پیش کیا اور ان کی ادبی و تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اساتذہ نے کہا کہ غنی غازی کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے، اور اس سے اردو ادب کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ تقریب کے دوران اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ ایوب کے علاوہ محمد ابرار، عابد خان اور اعجاز حسین بھی موجود تھے۔
حاضرین نے غنی غازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔