بلڈھانہ ، محمد فرقان اللہ خان کی نمایاں کامیابی 79.83 فیصد نمبرات حاصل کرکے کیا خاندان و اسکول کا نام روشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 03, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج بلڈھانہ کے ہونہار طالب علم محمد فرقان اللہ خان نے بارہویں (HSC) بورڈ امتحان میں 79.83 فیصد نمبرات حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کی ہے۔
وہ خالد بن ولید کالونی، بلڈھانہ کے ساکن معروف لیکچرار اور سماجی شخصیت عرفان اللہ خان کے فرزند ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ اور شہر کے علمی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ محمد فرقان اللہ خان مستقبل میں بھی اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔