آج شہر مالیگاؤں میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث صاحب نسبت عالم دین حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت مولانا منیر الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی آمد
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 30, 2026
0
share
الحمدللہ بڑی خوشی و مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج 30 اپریل 2026 بروز جمعرات بعد نماز مغرب فوراً سلیمانی مسجد میں جامعہ تعلیم البنات کی تکمیل تقریب بخاری شریف وسالانہ جلسۂ عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس میں الحمدللہ ثم الحمد للہ 21 خوش نصیب طالبات زمرۂ عالمات میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت مولانا منیر الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم تشریف لا رہے ہیں مستورات کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔ لہذا تمام ہی برادران اسلام سے شرکت کی درخواست ہے