مجلس ابناء قدیم کا ایک انوکھا قدم بے زبان مخلوق کے لۓ از قلم ۔حافظ بلال احمد جمالی (ناٸب صدر مجلس ابناءقدیم مدرسہ اسلامیہ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 29, 2026
0
share
ہر زندہ جان کو پانی پلانے میں ثواب ہے(بخاری)
گرمی کا موسم جہاں انسانوں کے لیئے آزمائش بن کر آتاہے وہیں بے زبان مخلوقات کے لیئے اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہےشدید دھوپ۔ خشک ہوا۔اور پانی کی قلت ۔کے باعث پرندے پیاس سے بے حال ہو جاتے ہیں
ایسے حالات میں انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم ان معصوم پرندوں کی فکرکریں ان کے لیئے سہولت اور آسانی پیدا کریں مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کی جانب سے اسی ہمدردی اور رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے 41مختلف مقامات پر پرندوں کے لیئےپانی پینے کا برتن (Bird water feder)رکھا گیا ہے۔
اور برتن رکھنے والوں سے درخواست کی گئی کہ آپ اس میں روزآنہ تازہ اور ٹھنڈا پانی بھرنے کا اہتمام کریں تاکہ پرندے آسانی سے اپنی پیاس بجھا سکے
اس موقع پر مجلس ابناء قدیم کے ناٸب خازن مولانا علیم الدین فلاحی صاحب کا مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ صدر واراکین کی جانب سےخصوصی طور شکریہ ادا کیا جاتا ہے کہ (Bird water feder)کا پورا خرچ مولانا علیم الدین فلاحی کی جانب سے موصول ہوا
مجلس ابناء قدیم کایہ اقدام صرف ایک فلاحی کام نہیں بلکہ یہ ہمیں مذہب اسلام کی ان تعلیمات کو بھی یا دلاتاہے جس میں جانوروں اور پرندوں کے ساتھ رحم کرنے کی تاکید کی گئی چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہے کہ ہم ایک سفر میں حضور صلَّ اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے آپ ایک مقام پر قضاءحاجت کے لیئے تشریف لے گئے تو ہم نے ایک چڑیا دیکھی اس کے دو بچے بھی تھے ہم نے اس کے بچے پکڑ لیئے وہ چڑیا اوپر آکر اپنے پَر پھڑپھڑانے لگی نبی صل اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے اور یہ منظر دیکھا تو آپ نے فرمایا کس نے اس چڑیا سے بچے چھین کر اسے تڑپایا ہے اس کے بچے اسے واپس لوٹادو۔
پیاسے پرندے کو پانی پلانا ایک بڑی نیکی ہے اور یہ عمل ہمارے دلوں میں رحم دلی۔ہمدردی۔ اور خیر خواہی کے جذبے کو پروان چڑھائے گا ۔ مجلس ابناء قدیم کے اس قدم سے سماج میں یہ ایک مثبت پیغام جائے گا کہ ہم اپنی ذات تک محدود نہ رہے بلکہ ہمارے ارد گرد دیگر مخلوقات کی بھی خیال رکھےاس سے خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوگا آخر میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ مجلس ابناء قدیم کایہ قدم نہایت ہی قابل تعریف ہے ۔عوالناس کو بھی چاہیئے کہ اپنے مکان اور دکان کی چھتوں پر پانی کے برتن رکھے تاکہ پرندے اس سخت گرمی میں پیاس بجھانے کے لیئے پریشان نہ ہو یہی ایک حقیقی انسانیت ہے یہی ایک مہذّب معاشرے کی پہچان ہے رحم کرو زمین والوں پر آسمان والا تم پر رحم کریگا کی پہچان ہے رحم کرو زمین والوں پر آسمان والا تم پر رحم کریگا