شہر کی پرائمری اسکولوں میں ہائی اسکول شروع کرنے کی تیاری ، اسکول نمبر 44 سے آغاز ہوگا. اعجاز بیگ کو "نشان اعجاز" مومنٹو، کار پوریشن بر سر اقتدار کی منصوبہ بندی کو جلد ہی عملی جامہ پہنانے اقدامات
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 26, 2026
0
share
مالیگاؤں (نمائندہ شامنامہ) شہر کی پرائمری اسکولوں میں ہائی اسکول شروع کرنے کی تیاری ہے اور اس کا آغاز پارسی سوڈافیکٹری کیمپس اسکول نمبر 44 سے ہوگا۔ کیوں کہ شہر کی یہ ایسی منفرد و مثالی درس گاہ ہے جہاں کے جی سے ساتویں تک 700 سے زائد طالبان علم زیر تعلیم ہیں۔
اس طرح کا اظہار اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر من اعجاز بیگ نے کیا۔ موصوف آج یہاں ساتویں جماعت کی طالبات کی الوداعی پروگرام کے موقع پر بحیثیت صدر اظہار خیال کر رہے تھے۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 یہاں موصوف کو نشان اعجاز مومنٹو اخبار ہذا کے نمائندے خلیل عباس کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ اپنی تقریر میں اعجاز بیگ نے شہر کی پرائمری اسکولوں کا چہرہ مہرہ بدلنے کے لئے برسر اقتدار کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور نئے تعلیمی سال کے موقع پر اس کے اثرات ضرور نظر آئیں گے۔ یہاں احمد برکتی اور کھنڈیل وال اسکول نمبر 23 کے ہیڈ ماسٹر انصاری اخلاق احمد نے بھی اظہار خیال کیا اور اس کیمپس کے تئیں نیک خواہشات پیش کی۔ ابتدائی گفتگو ، اعراض و مقاصد اعلی محمد یاسین نے بیان کئے۔ ساتویں جماعت کے تمام طلباء و طالبات کو مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔ یہاں کے طلباء میں محمد احمد، مدیحه ناز ، انصاری توشیہ، زویا اختر نے تاثرات اور الوداعی گیت پیش کئے۔ اسکول نمبر 44 کی ہیڈ مسٹریس خان فوزیہ نے مہمانان کا استقبال کیا۔ اس طرح کی تفصیل اسکول نمبر 44 کی جانب سے فراہم کی گئی۔