پارس ، ضلع پریشد اسکول میں الوداعی و اعزازی تقریب کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 21, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل کیندر اسکول پارس میں 20 اپریل 2026 بروز پیر ایک باوقار الوداعی و اعزازی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
تقریب کی صدارت اسکول کمیٹی کے صدر جناب ظفرالدین صاحب نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں جناب شیر خان، جناب محمد عمر اور جناب عبدالعزیز شامل تھے۔
تقریب کا آغاز صدر مدرس جناب غضنفر خان کے تمہیدی کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر حج کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے استاد اقبال سر اور ان کی اہلیہ کا اسکول کمیٹی اور عملے کی جانب سے پرتپاک اعزاز کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے تلاوتِ کلام پاک، حمد، نعت، استقبالیہ و الوداعی نغمے اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ اساتذہ کرام نے اپنے نصیحت آموز کلمات کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کی۔
نظامت کے فرائض عمران سر نے بحسن و خوبی انجام دیے جبکہ اظہارِ تشکر عرفان شاہ سر نے پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر طعام کا بھی اہتمام کیا گیا،
جس میں "کلیہ مانڈہ" خصوصی طور پر پسند کیا گیا۔ تقریب کی کامیابی میں اسکول کے تمام اسٹاف اور اسکول کمیٹی کا اہم کردار رہا۔