آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین ڈاکٹر انجم ضیاء الدین تاجی (امراؤتی)
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 19, 2026
0
share
الفت کا شہادت کا ہے استاد فلسطین سائے میں بموں کے بھی ہے سجاد فلسطین ایمان کی دولت سے رہے شاد فلسطین تا روز قیامت رہے آباد فلسطین طاغوت بنے صید اور صیاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین ہر ظلم روا رکھتے ہیں ناپاک یہودی توسیع ِ سرائیل کی نیتن کو ہے زودی بارود سے دودی ہوا دیکھو تو کبودی رکھتا ہے زباں بند مگر شاہ سعودی ہفتاد برس سے کرے فریاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین توسیع ِ سرائیل کی اب لگ گئی خارش شاہان ِ عرب خود بھی ہوئے شامل ِ سازش معلوم نہیں تھا انھیں ایران ہے آرش ہوتی ہے شب و روز صواریخ کی بارش کھودےگا طواغیت کی اَلحاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین بزدل ہیں بہت بودی ہیں افواج ِ یہودی گرنے لگے ہیں دنیا میں ابراج ِ یہودی ہوگا نہ کوئی ملک بھی آماج ِ یہودی جب ہوگا فلسطین سے اخراج ِ یہودی دنیا کے لیے بن گیا فصاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین اسلام ہو تحریک ِ فلسطین کی بنیاد طاغوت سے ہر ایک حماسی رکھے ابعاد اور شوق ِ شہادت سے رکھے قلب کو آباد ہو دل میں بسائے ہوئے یاسین کے ارشاد یاسین کی دھڑکن سے ہے آباد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین یہ بات عیاں کرکے گئے ہنیہ و یحییٰ عربوں کے نصاریٰ نہ یہودی ہیں احبا گر ان سے کروگے جو تم اعلان تبرا ہوجاؤگے منصور ِ خداوند ِ تعالیٰ جوّاد خداوند ہے عبّاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین رنگ لائی فلسطین کے بچوں کی شہادت نیتن کے لیے آگیا اب لمحہء ذلت ڈونالڈ کی اب خاک ہوئی قوت و طاقت صہیون پہ اب ٹوٹ پڑی دیکھو قیامت حیدر کے غلاموں سے ہوا شاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین آزاد ہو القدس خمینی کا تھا ارماں اور خامنہ ای بھی رہے اس عشق میں سوزاں پھر ان کی شہادت ہوئی اس درد کا درماں القدس بنا دیکھیے مقصود ِ مسلماں صہیوں کے لیے ہوگیا فولاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین باطل کا گھمنڈ ٹوٹے گا پھر دست ِ علی سے گر جائیں گے اصنام جہاں مست ِ علی سے خیبر میں ہوئی تھی سو فتح ہست ِ علی سے مل جائے گی پھر فتح مبیں شست ِ علی سے ہوجائے گا پھر فتح پہ دلشاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین کرتا ہے دل و جان بھی قربان حسینی آزادی ِ اقصیٰ کا ہے خواہان حسینی اب توڑکے طاغوت کے دندان حسینی ضیغم کی طرح کرتا ہے اعلان حسینی آزادی اقوام کی بنیاد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین طہران بنے عالم ِ مشرق کا جنیوا آزاد غلامی سے ہو ہر اعلیٰ و ادنیٰ دنیا کے لیے وا ہو در ِ مسجد ِ اقصیٰ جاری ہو زبانوں پہ فقط ربی الاعلیٰ تا حشر کبھی پھر نہ ہو برباد فلسطین آزاد فلسطین ہو آزاد فلسطین