اکوٹ ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی نئی کمیٹی تشکیل، عہدیداران کا اعلان
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 17, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا، تعلقہ اکوٹ کی نومنتخب عہدیداران پر مشتمل نئی کمیٹی کی باقاعدہ تشکیل عمل میں آئی۔ یہ مرحلہ ریاستی و ضلعی ذمہداران کی نگرانی میں خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوا۔
اس موقع پر ریاستی ذمہداران سید جواد حسین اور حمید شارق کی موجودگی نے پروگرام کو وقار بخشا، جبکہ ضلعی صدر اظہرالدین اور سیکریٹری مبین شہزاد کی رہنمائی میں تمام کارروائی احسن طریقے سے انجام پائی۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 تشکیل شدہ کمیٹی کے مطابق ساجد کو تعلقہ صدر منتخب کیا گیا ہے، جب کہ سہیل احمد (پنج)، نصرت علی اور سید نصرت علی نائب صدور مقرر ہوئے ہیں۔ سید ذکاوت کو کارگزار صدر، ایوب چودھری کو سیکریٹری، نذر خان کو خزانچی اور محمد شکیل و ابرار خان کو نائب سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح محمد ناطق، محمد شارق، سید عارف، ساجد الرحمن، ندیم بیگ اور محمد انصار کو سنگھٹک مقرر کیا گیا ہے، جب کہ تعلقہ کے تمام صدر مدرسین کو بطور مشیر شامل کیا گیا ہے۔
نشر و اشاعت کی ذمہ داری محمد آصف کے سپرد کی گئی ہے۔ مزید برآں ضلع سطح پر قاضی عتیق، عاصم علی، محمد اکرم اور احمد اللہ کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس تشکیل کو تنظیم کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران خلوص و دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔
پروگرام کی نمایاں خصوصیات میں اساتذہ کے لیے بہترین طعام کا اہتمام اور نمازِ ظہر کی باقاعدہ ادائیگی شامل رہی، جسے شرکاء نے سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے پروگرام کا خوشگوار و روحانی پہلو قرار دیا۔ آخر میں نو منتخب صدر ساجد خان سر نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کے لیے واثق ندیم سر، قاضی عتیق سر اور دیگر رفقاء کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔