شیگاؤں ، حضرت عائشہ نگر پریشد اردو اسکول میں کامیاب والدین میٹنگ کا انعقاد طلبہ کو تعلیمی دھارے سے جوڑے رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 21, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مقامی حضرت عائشہ نگر پریشد اردو سابق ثانوی اسکول میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل اور گرمائی تعطیلات کے دوران طلبہ کا تعلیم سے رشتہ مضبوط رکھنے کے مقصد سے ایک اہم والدین میٹنگ (پالک سبھا) منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ طلبہ تعطیلات کے دوران اپنی “سوادھیائے پستیکا” (ورک بک) مکمل کریں تاکہ تعلیمی تسلسل برقرار رہے۔
اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس محمد فاروق عبد الخلیل نے والدین کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کا صحیح استعمال بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اس دوران بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خاص توجہ دیں۔
پروگرام میں اطہر سر اور احسان سر نے بھی والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مفید مشورے دیے اور گھریلو ماحول میں تعلیمی فضا قائم رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی سابق صدر عنبرین کوثر وسیم پٹیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے بچوں کی تعلیمی پیش رفت کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ میٹنگ کی کامیابی میں اسکول کی معلمات سلمیٰ باجی، شبانہ باجی، شارقہ باجی اور ریحانہ باجی کی محنت نمایاں رہی۔ اساتذہ کی اس مثبت تعلیمی پہل اور بہترین منصوبہ بندی کو والدین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔