"بالپن کی کویتا" مہم ، اردو اہلِ قلم سے بھرپور تعاون کی اپیل مادری زبان میں معیاری مواد کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 19, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مرکزی وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند کی جانب سے جاری "بالپن کی کویتا" مہم کے تحت ۳ تا ۸ سال کے بچوں کے لیے قومی سطح پر نظموں اور گیتوں کا ذخیرہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس اہم تعلیمی اقدام میں ملک کی مختلف زبانوں کے ساتھ اردو زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایسے میں ماہرینِ تعلیم اور ادبی حلقوں نے اردو اساتذہ، شعرا اور اہلِ قلم سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ معیاری اردو نظمیں، بَڑبڑ گیت، اداکاری گیت اور لوریاں فراہم کریں، تاکہ اردو زبان میں بھی بچوں کے لیے بہترین اور بامعنی مواد دستیاب ہو سکے۔ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ مادری زبان میں ابتدائی تعلیم بچوں کی ذہنی و تخلیقی نشوونما میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر اس سطح پر معیاری اور دلچسپ اردو مواد فراہم کیا جائے تو آنے والی نسل اپنی زبان، تہذیب اور ادبی ورثے سے مضبوطی کے ساتھ جڑی رہ سکتی ہے۔ اس مہم میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں ہے اور ہر فرد اپنی تخلیقات ۴ تا ۱۲ سطروں کی حد میں آن لائن جمع کرا سکتا ہے۔ تخلیقات جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۵ اپریل ۲۰۲۶ مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد درج ذیل لنک کے ذریعے اپنی نظمیں اور گیت ارسال کر سکتے ہیں: https://tinyurl.com/BalpanKiKavita2627� اہلِ اردو سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنی زبان کے فروغ کے لیے اس قومی مہم کا حصہ بنیں، تاکہ ہماری آنے والی نسل کو اپنی مادری زبان میں بہترین ادبی سرمایہ میسر آ سکے۔ ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم