ممبئی ،مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی شاندار کارکردگی عین العطار کی ملاقات، قیادت کو زبردست خراجِ تحسین
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 17, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی، ممبئی کے مرکزی دفتر میں ایک باوقار اور بامقصد ملاقات منعقد ہوئی، جس میں شعبۂ اقلیت کی سابق ڈپٹی سکریٹری عین العطار، پرنسپل قاضی جویریہ اور عدنان سرکھوٹ نے شرکت کی۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 اس موقع پر اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر نے مہمانوں کا نہایت پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اکیڈمی کی شاندار کارکردگی، فعال منصوبہ بندی اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے جاری ہمہ جہتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مہمانوں نے اکیڈمی کی منظم کارکردگی اور موثر حکمت عملی کو بے حد سراہتے ہوئے اسے قابلِ تقلید قرار دیا۔ چیئرمین سید حسین اختر نے گزشتہ برسوں میں انجام دی گئی ادبی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کا جامع جائزہ پیش کیا، جسے سن کر مہمانوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سید حسین اختر اور سید شعیب ہاشمی کی بصیرت افروز قیادت میں اکیڈمی مسلسل ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے اور اردو کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ آخر میں مہمانوں نے اکیڈمی کی روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اردو زبان و ادب کی خدمت انجام دیتا رہے گا۔