باڑے گاؤں ، تعلیم کی اہمیت پر بامقصد نشست، عوام کی بھرپور شرکت
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 11, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) 8 اپریل کو اکولہ ضلع کے بالاپور تحصیل کی ضلع پریشد اردو مدرسہ وسطانیہ باڑے گاؤں میں "تعلیم کیا ہے اور اس کی اہمیت" کے موضوع پر ایک پروقار و بامقصد نشست کا انعقاد کیا گیا،
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 جو نہایت خوشگوار اور علمی ماحول میں منعقد ہوکر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
اس نشست کی صدارت محمد عرفان انصاری سر نے انجام دی، جب کہ ابتدائی کلمات صدر مدرس نے پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ تقریب میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی ترجمان سید جواد حسین، ضلعی صدر اظہر الدین، تعلقہ صدر سہیل سر، غضنفر سر، قاسم عمران سر، محمد سلیم سر، محمد عمران سر کے علاوہ مقامی ذمہ داران یوسف خان پٹھان، محمد ایاز ساحل، محمد مجاہد، مولوی معین (رکن گرام پنچایت)، افسر خاں، غازی شہاب الدین، احمد راہی، تاج محمد اور ڈاکٹر شعیب سمیت دیگر معزز شخصیات شریک رہیں۔ مہمانوں کو گل پیش کر کے استقبال کیا گیا جبکہ خیر مقدمی کلمات حامد حسین نے ادا کیے۔ پروگرام کی نظامت مبین شہزاد سر نے نہایت عمدگی سے انجام دی اور اپنے فکر انگیز اندازِ گفتگو سے سامعین کے اذہان کو جلا بخشی۔
گورنمنٹ ٹرینر ڈاکٹر راغب صاحب نے اپنے مدلل اور اثر انگیز خطاب کے ذریعے تعلیم کی اہمیت کو مختلف مثالوں سے واضح کیا، جسے حاضرین نے بھرپور توجہ سے سنا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، یہاں تک کہ اسکول کا میدان بھر جانے کے باعث خواتین کے لیے ٹیرس پر اسکرین کے ذریعے لائیو ٹیلی کاسٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا، جہاں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے محمد عرفان انصاری سر نے علم کی افادیت اور تعلیمی بیداری پر زور دیا، جب کہ اظہارِ تشکر حمید شارق سر نے پیش کیا۔
نشست اپنے علمی، ادبی اور فکری نقوش چھوڑتے ہوئے اس امید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ ایسی بامقصد سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔