ماٹر گاؤں ، ڈاکٹر خان ابو طالب سر سبکدوش , 33 سالہ تعلیمی خدمات کا درخشاں باب اختتام پذیر
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 04, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول ماٹرگاؤں، پنچایت سمیتی شیگاؤں کے صدر مدرس ڈاکٹر خان ابو طالب سر 31 مارچ کو ایک پُروقار اور باوقار تقریب کے دوران اپنی طویل اور مثالی تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 اس موقع پر اساتذہ، طلبہ، اولیائے طلبہ اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے ان کی گرانقدر خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر خان ابو طالب سر نے اپنی تدریسی خدمات کا آغاز 27 اگست 1992 کو کیا اور تقریباً 33 سال 7 ماہ تک محکمہ تعلیم میں نہایت دیانت داری، خلوص اور محنت کے ساتھ مختلف اداروں میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔
وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ہیں ، ڈبل ایم اے ، بی ایڈ اور پی ایچ ڈی ، جیسی نمایاں ڈگریوں سے آراستہ ہیں۔ بطور صدر مدرس، انہوں نے نہ صرف اپنے ادارے میں تعلیمی معیار کو بلند کیا بلکہ نظم و ضبط کو مستحکم کرتے ہوئے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی توجہ دی۔ ان کی قیادت میں اسکول نے تعلیمی و تربیتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر صاحب کی دیانت داری، مثالی قیادت اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بہترین معلم اور کامیاب منتظم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے، جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اپنے تاثرات میں ڈاکٹر خان ابو طالب سر نے تمام اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے مقدس شعبہ میں خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ فخر رہا۔ تقریب کا اختتام دعاؤں کے ساتھ ہوا، جس میں ڈاکٹر صاحب کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابیوں کی تمنا کی گئی۔