چکھلی ، دعوتِ اسلامی ہند کا حج تربیتی کیمپ منعقد، عازمینِ حج کی بھرپور شرکت
مارچ 31, 2026
0
اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اتوار، 29 مارچ 2026ء کو چکھلی کی جامع مسجد اہلِ قریش میں اس سال کا ضلعی حج تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مسجد کے امام و خطیب مولانا ریحان مدنی عطاری کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جنہوں نے اجتماع کی اہمیت و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے حج کی عظمت و فضیلت بیان کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا عابد عطاری نے حج کی فرضیت، ارکانِ حج، واجبات اور مکمل طریقۂ ادائیگی کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ انہوں نے سفرِ حج، قیام کے دوران احتیاطی تدابیر اور دیگر ضروری امور پر بھی عازمین کی رہنمائی کی۔ مزید برآں، مدینہ منورہ کے سفر، مسجدِ نبوی ﷺ کی حاضری اور روضۂ رسول ﷺ کے آداب پر بھی نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی گئی۔ اجتماع کے اختتام پر امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس قادری کی معروف کتاب رفیق الحرمین شرکا میں بطورِ تحفہ تقسیم کی گئی۔ آخر میں مولانا کی رقت آمیز دعا کے ساتھ یہ روحانی و تربیتی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔
Tags


