ودربھ میں اسکولوں کی شروعات 26 جون سے کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ایم اے غفار کی پہل، اساتذہ و طلبہ کے مفاد میں حکومت کو میمورنڈم پیش
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 05, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ودربھ میں اسکولوں کے آغاز کی تاریخ کو لے کر ایک بار پھر بحث تیز ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار نے پیش قدمی کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت مہاراشٹر کو باضابطہ میمورنڈم پیش کیا ہے۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786
اس میمورنڈم کے ذریعے ریاست کے وزیرِ تعلیم داداجی بھوسے اور محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 میں ودربھ کے تمام اسکول 15 جون کے بجائے 26 جون سے ہی شروع کیے جائیں۔ تنظیم کا موقف ہے کہ ودربھ میں جون کے مہینے میں شدید گرمی ہوتی ہے، جس کے پیش نظر ماضی میں عدالت نے بھی اسکولوں کے آغاز میں تاخیر کی ہدایت دی تھی۔ اسی بنیاد پر گزشتہ کئی برسوں سے یہاں 26 جون سے تعلیمی سال شروع کیا جا رہا ہے، لیکن حالیہ حکم نامے میں یکساں طور پر 15 جون سے اسکول شروع کرنے کا فیصلہ طلبہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی اس پہل کو ودربھ کے تعلیمی حلقوں میں کافی سراہا جا رہا ہے۔ اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے اسے بروقت اور طلبہ دوست قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ تنظیم نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ علاقائی موسمی حالات اور طلبہ کی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر مناسب فیصلہ کیا جائے۔