بلڈھانہ , ریاض انور بلڈھانوی کے اعزاز میں شاندار مشاعرہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 02, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) شہر بلڈھانہ میں معروف شاعر ریاض انور بلڈھانوی کے اعزاز میں ایک باوقار اعزازی مشاعرہ منعقد کیا گیا، جو ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ تقریب اتوار کی شام ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ آغاز بلڈھانوی کے دواخانہ واقع جے رام ہال میں منعقد ہوئی۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786
اس موقع پر ریاض انور بلڈھانوی کے شعری مجموعہ "سمن زار" کو ساہتیہ اکیڈمی مہاراشٹر کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر ان کا شاندار استقبال اور اعزاز عمل میں آیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ آغاز بلڈھانوی اور ہندو مسلم ایکتا منچ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعر مستقیم ارشد گوندھناپوری نے کی، جبکہ ابتدائی نظامت کے فرائض عاقب ضمیر نے انجام دیے۔ بعد ازاں مشاعرے کی مکمل نظامت منور الزماں نے نہایت عمدگی کے ساتھ سنبھالی۔ مشاعرے میں بیرونی شعراء نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں استاد شاعر راغب بیاولی، کریم درویش واشمی، عمران ثانی اکولہ اور ایڈوکیٹ اظہار راشد اکولہ شامل تھے۔ ان شعراء نے اپنے معیاری کلام کے ذریعے سامعین سے خوب داد وصول کی۔ مقامی شعراء میں ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ بلڈھانوی نے اپنی دلکش شاعری سے محفل کو گرما دیا۔ اس کے علاوہ فاروق رضا شیگاؤں، خبیب تابش کھام گاؤں، مجیب خان، شاہد جمعدار، عاقب ضمیر چکھلی، آصف منور بلڈانہ، یاسین تنہا، غفران دیولگھاٹی اور صدرِ مشاعرہ مستقیم ارشد گوندھناپوری نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ تقریب کا اختتام پرمسرت ماحول میں ہوا اور حاضرین نے اس اعزازی مشاعرے کو ایک یادگار ادبی نشست قرار دیا، جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔