انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن کی پہلی ہی کوشش میں سی ٹی ای ٹی میں نمایاں کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 02, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنا ہمیشہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا تقاضا رہا ہے۔ ایسے ہی ایک قابلِ فخر طالب علم، انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن المعروف پپو سیٹھ پھلکے والے، نے اپنی غیر معمولی محنت، لگن اور عزم کے بل بوتے پر سی ٹی ای ٹی (Central Teacher Eligibility Test) فروری 2026 پیپر 2 (سوشل اسٹڈیز) انگلش میڈیم میں پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کر کے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں
9270416786
یہ کامیابی اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن اس وقت اے ایم کالج آف ایجوکیشن میں بی ایڈ (B.Ed) سال اول کے طالب علم ہیں۔ عموماً طلبہ کو اس امتحان کی تیاری کے لیے طویل وقت درکار ہوتا ہے، لیکن انہوں نے اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اس مشکل امتحان کی تیاری نہایت منظم انداز میں کی۔
انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر طلبہ اپنے مقصد کے تئیں سنجیدہ ہوں اور صحیح حکمتِ عملی کے ساتھ محنت کریں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے محدود وقت میں نصاب کو سمجھنے، پچھلے سوالات کا جائزہ لینے اور مسلسل مشق کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ ان کے اس کارنامے نے نہ صرف ان کا، ان کے اساتذہ کا بلکہ اہلِ خانہ کا بھی نام روشن کیا ہے ساتھ ہی ساتھ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک تحریک فراہم کی ہے۔ یہ کامیابی اس پیغام کو اجاگر کرتی ہے کہ پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کرنا ممکن ہے، بشرطیکہ عزم مصمم ہو اور محنت میں خلوص شامل ہو۔ اس سے قبل بھی انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن نے پولیٹیکل سائنس انگلش میڈیم میں مہاراشٹر اسٹیٹ ایلیجیبیلیٹی ٹیسٹ 2024 میں پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کی تھی. یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے، جو انہیں یہ سکھاتی ہے کہ خواب وہی پورے ہوتے ہیں جن کے لیے دن رات ایک کیا جائے۔
انعام الرحمن کی اس کامیابی پر حفیظ الرحمن المعروف پپو سیٹھ پھلکے والے خانوادے میں جشن کا سماں ہے اور مبارکبادیوں کا سلسلہ دراز ہے-