سمبھاجی نگر ، ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کا ریاستی سطحی مثالی استاد ایوارڈ پروگرام 4 اپریل کو منعقد ہوگا اساتذہ کی خدمات کا اعتراف، مضمون نویسی مقابلے کے کامیاب طلبہ بھی ہوں گے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 02, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے “ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام ریاستی سطح کی باوقار اعزازی تقریب 4 اپریل 2026 بروز ہفتہ شام 7 بجے بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر کے مجنوں ہال میں منعقد ہوگی۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں. حاجی شاہد انجم
9270416786
یہ تقریب مسلسل بارہویں سال منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
تقریب کی صدارت مہاراشٹر ریاست اردو ساہتیہ اکادمی کے صدر حسین اختر کریں گے، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں سابق رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل، رکن پارلیمان فوزیہ خان، رکن اسمبلی عبدالستار اور وکرم کالے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ضلع پریشد کے نو منتخب صدر اویناش پاٹل گلاندے اور میونسپل کارپوریشن کے نو منتخب میئر سمیر بھائیہ راجورکر کا بھی خصوصی استقبال کیا جائے گا۔ تقریب میں تعلیمی افسران اور ضلع پروگرام افسران کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ پروگرام کے دوران ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن اور نجی اردو و مراٹھی میڈیم اسکولوں سے وابستہ مجموعی طور پر 16 اساتذہ کو “مثالی استاد ایوارڈ” سے نوازا جائے گا۔ مزید برآں ریاستی سطح پر منعقد مضمون نویسی مقابلے کے 7 نمایاں کامیاب طلبہ کو بھی انعامات اور اسناد سے سرفراز کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم اور ان کی ٹیم نے اساتذہ، طلبہ اور عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنانے کی خواہش ظاہر کی