اکولہ, مصیب اقبال کی شاندار کامیابی، بی․ای (سیول) میں اول درجے سے کامیاب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 03, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) شہر اکولہ کے باصلاحیت اور ہونہار طالب علم مصیب اقبال نے بی․ای (سیول انجینئرنگ) امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اول درجے سے کامیاب ہو کر اپنے والدین، اساتذہ اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 مصیب اقبال، معروف معلم اور مثالی استاد ایوارڈ یافتہ جاوید اقبال کے فرزند ہیں۔ انہوں نے اپنی انجینئرنگ کی تعلیم شیواجی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، باہُل گاؤں (اکولہ) سے مکمل کی۔ ان کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور اساتذہ نے مصیب اقبال کی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ اہلِ خانہ، دوستوں اور شہر کے معززین نے بھی مصیب اقبال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کی یہ نمایاں کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ علاقے کے دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک بہترین مثال اور ترغیب ہے، جو انہیں اعلیٰ تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے لیے حوصلہ فراہم کرے۔