لاکھن واڑہ , عید ملن تقریب؛ مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا مثالی مظاہرہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 03, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)عید کے پُرمسرت موقع پر لاکھن واڑہ بزرگ میں واقع مکہ مسجد ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد عمل میں آیا،
جس میں مختلف مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
تقریب نہایت جوش و خروش اور پرامن ماحول میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف سماجی شخصیت غنی غازی سر نے کی۔
اس موقع پر ہِورکھیڑ پولیس اسٹیشن کے تھانہ دار سندیپ پاٹل سمیت سہیل فرقان، شیواجی پاٹل، رمیش بند، ڈاکٹر ستیش کھڑسے، عظیم خان، اشوک تائڑے، نام دیو سردار، کیلاش واکوڑے، اعجاز سر، یوسف سر، شفیق ٹیلر، ڈاکٹر شاکر، پرلاد ہٹکر، ولاس پاٹل، وجے ناتھ پانڈے اور سداشیو راجت جیسی معزز شخصیات کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 مکہ مسجد ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر غفران خان اور اعجاز سر کی قیادت میں شرکاء کے لیے روایتی عید ضیافت "شیر خورمہ" کا اہتمام بھی کیا گیا، جس سے مہمان نوازی اور باہمی محبت کے جذبات کو فروغ ملا۔ اس تقریب میں ہندو، بودھ اور مسلم برادری کے افراد کی مشترکہ شرکت نے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک روشن مثال قائم کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں غنی غازی سر نے قومی یکجہتی، رواداری اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہوار دراصل دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، اور انہیں مل جل کر منانے سے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارہ مستحکم ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں اور محبت و اخوت کے پیغام کو عام کریں۔. یہ عید ملن تقریب نہ صرف ایک سماجی اجتماع ثابت ہوئی بلکہ اس کے ذریعے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان یگانگت، باہمی اعتماد اور امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کا مؤثر پیغام بھی عام ہوا، جو موجودہ دور میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔