کھام گاؤں ، واثق نوید ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کا تعلیمی خدمات کا شاندار اعتراف
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 05, 2026
0
share
کھام گاؤں (نمائندہ) علاقہ مراٹھواڑہ کی فعال و قدیم غیر سرکاری سماجی تنظیم ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقسیمِ انعامات کا بارہواں پروقار پروگرام 4 اپریل کو مولانا آزاد ریسرچ سینٹر، اورنگ آباد میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786
اس تقریب کی صدارت مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسین اختر نے فرمائی، جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ودھان پریشد کے رکن وکرم کاڑے (شکشک آمدار)، ضلع پریشد اورنگ آباد کے معزز عہدیداران و افسران شریک رہے۔ فاؤنڈیشن کے بانی و صدر شیخ عبد الرحیم کی قیادت میں گزشتہ گیارہ برسوں سے ہر سال بارہ ربیع الاول کے موقع پر ریاست بھر سے تدریسی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کا انتخاب ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ کے لیے کیا جاتا ہے۔ امسال پرائمری شعبہ کے لیے علاقہ برار کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری اور ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے صدر مدرس واثق اللہ خان المعروف واثق نوید کو اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کی تقریباً 30 سالہ طویل، مخلصانہ اور مثالی تعلیمی و تنظیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں واثق نوید کو توصیفی سند اور یادگاری ممنٹو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروگرام مجموعی طور پر نہایت کامیاب رہا اور اس کے عمدہ انتظامات پر ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے تمام عہدیداران و اراکین مبارکباد کے مستحق قرار پائے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور شرکاء کے لیے پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔