کھام گاؤں ، اردو اکیڈمی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر حسین اختر سے واثق نوید کی ملاقات
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 05, 2026
0
share
کھام گاؤں (نمائندہ) مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسین اختر سے کھام گاؤں کی معروف سماجی، ادبی و صحافتی شخصیت اور مثالی مدرس واثق نوید نے 4 اپریل اورنگ آباد میں ہپپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے تقسیم انعامات کے پروگرام کے بعد ملاقات کی۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 اس موقع پر واثق نوید نے ڈاکٹر حسین اختر کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران بلڈھانہ ضلع کے ادبی و تعلیمی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
واثق نوید نے ضلع میں اردو زبان و ادب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ڈاکٹر حسین اختر نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ طویل عرصے کے بعد مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کو فعال قیادت میسر آئی ہے۔ ڈاکٹر حسین اختر کی تقرری کے بعد اکیڈمی کے زیر التوا کئی اہم امور کو رفتار ملی ہے، جن میں انعامات کی تقسیم، کتابوں کی اشاعت کے لیے تعاون اور ادبی خدمات کے اعتراف کا سلسلہ شامل ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے ایگزیکٹو افسر شعیب ہاشمی کے ساتھ مل کر متعدد کاموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے، جب کہ دفتر کی تزئین و آرائش کے لیے بھی فنڈ منظور کرکے عملی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر حسین اختر نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اردو کے خادمین سے ملاقاتیں کی ہیں اور مقامی سطح پر درپیش مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ اسی سلسلے میں واثق نوید نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نجیب اقبال اور ہفت روزہ "آدھار ورڈ" کے مدیر اعلیٰ سلیم فرید بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین اختر نے بلڈھانہ ضلع کے مسائل پر مزید تفصیلی گفتگو کے لیے وفد کو ممبئی آنے کی دعوت دی۔