کھام گاؤں (واثق نوید) جماعت اسلامی ہند، شیگاؤں یونٹ کے زیر اہتمام 5 اپریل 2026 بروز اتوار بعد نمازِ مغرب مسجد حضرت عمر فاروقؓ، آزاد نگر میں ایک شاندار عید ملن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں برادرانِ وطن اور ملی برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز حافظ اسماعیل خان (امامِ مسجد) کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جنہوں نے سورۃ النساء کی پہلی آیت پیش کی، جبکہ اس کا مراٹھی ترجمہ ناصر خان نے سنایا۔
افتتاحی خطاب میں امیرِ مقامی ڈاکٹر انصار صاحب نے جماعت اسلامی ہند کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جماعت ملک کے دستور کے دائرے میں رہتے ہوئے اقامتِ دین کی جدوجہد کر رہی ہے۔
9270416786


