اورنگ آباد ، ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی شاندار تقریب؛ 22 اساتذہ کو مثالی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 07, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) سماجی و تعلیمی میدان میں سرگرم تنظیم ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 12ویں سالانہ انعامی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ریاست بھر کے 22 اساتذہ کو ان کی نمایاں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مختلف ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 یہ پروقار تقریب مولانا آزاد ریسرچ سینٹر، ٹی وی سینٹر اورنگ آباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین جناب حسین اختر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر اورنگ آباد ڈویژن کے ٹیچر ایم ایل اے وکرم کالے، ضلع پریشد کے نو منتخب صدر اویناش پاٹل گلانڈے اور ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر منگل پانچال شریک رہیں۔۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور اختتام قومی ترانے پر عمل میں آیا۔
فاؤنڈیشن کی روایت کے مطابق تمام مہمانوں کا استقبال شال، کتاب اور مومنٹو پیش کر کے کیا گیا۔ اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کے ضمن میں منعقدہ ریاست گیر مضمون نویسی مقابلے کے کامیاب شرکاء میں انعامات، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں، جب کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو "آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2025" سے نوازا گیا۔ ریاستی سطح پر 6 اور ضلع سطح پر 9 اساتذہ کو ایوارڈز دیے گئے، جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین اختر نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید مستحکم انداز میں نبھائیں۔ ایم ایل اے وکرم کالے نے کہا کہ فاؤنڈیشن تعلیمی مسائل کو حکومت تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور ایسے اعزازات اساتذہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ پروگرام کی نظامت مجیب عالم خان نے انجام دی، جبکہ استقبالیہ کلمات شیخ عبدالرحیم نے پیش کیے۔ اظہارِ تشکر شفیق پٹھان نے ادا کیا۔ تقریب میں اساتذہ، تعلیمی کارکنان اور معززین کی بڑی تعداد شریک رہی۔ آخر میں شرکاء کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پروگرام کی کامیابی میں بانی صدر شیخ عبدالرحیم، شیخ شبیر، شفیق پٹھان، شاہ رخ پٹھان، سید تعظیم، امول کلکرنی، ایڈووکیٹ عرفان خان، شیخ ظفر، شیخ صابر، شیخ یاسر، فرمان خان، الیاس صدیقی، شیخ علیم، شاہین ناز، عمران خان اور ارمان شیخ سمیت دیگر اراکین کی کاوشیں قابلِ ستائش رہیں۔