تاج الدین ہمدولے کی کامگار منتری سے ملاقات، صنعتی و سماجی مسائل پر تبادلۂ خیال
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 10, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ریاست مہاراشٹر کے معروف صنعتکار اور کھام گاؤں کی فعال سماجی شخصیت، ستار انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ الحاج تاج الدین ہمدولے نے ریاستی کامگار منتری ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر سے ممبئی منترالیہ میں ان کے دفتر میں 7 اپریل کو ملاقات کی۔
اس موقع پر صنعتی شعبہ سے وابستہ مزدوروں کو درپیش مسائل اور کھام گاؤں ودھان سبھا حلقے کے مختلف سماجی و ملی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران الحاج تاج الدین ہمدولے نے آکاش فونڈکر کو اہم وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم 9270416786 انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر موصوف اپنی صلاحیتوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو مزید مضبوط کریں گے۔
اس موقع پر ماضی کے خوشگوار تعلقات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ الحاج تاج الدین ہمدولے کے والد مرحوم داؤد بھائی ہمدولے اور وزیر موصوف کے والد آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر کے درمیان قریبی روابط رہے ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں کھام گاؤں کا نام روشن کیا۔ ان کی یہی روایت آج نئی نسل کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے، جو شہر کی ترقی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ ملاقات کے دوران الحاج شہرت خان، انیس جمعدار، واثق نوید، عارف بھیا (گھڑی والے) اور سلمانی وکاس سوسائٹی کے صدر مقبول احمد سلمانی بھی موجود تھے۔