کارنجہ روڈ بیڑ ، آئی کان کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں سید حسین اختر کا استقبال، جدید تعلیم کی اہمیت پر زور
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 12, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کارنجہ روڈ بیڑ کے معروف تعلیمی ادارے آئی کان کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہاراشٹر اردو راجیہ ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین سید حسین اختر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786
ادارے کے ذمہ داران، خصوصاً شیخ قمر علی اور طاہر حسین نے مہمانِ خصوصی کی گلپوشی کرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سید حسین اختر نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور کمپیوٹر تعلیم اب ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ جدید علوم، خصوصاً کمپیوٹر سائنس میں مہارت حاصل کریں، کیونکہ یہی ترقی کی اصل کنجی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو طلبہ اس میدان سے دور رہتے ہیں، وہ اپنے مستقبل کے امکانات کو محدود کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے وقت کا بہتر استعمال کریں اور تعطیلات کو ضائع کرنے کے بجائے مختلف کمپیوٹر کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تعلیم کے ساتھ کھیل کود کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما ممکن ہو سکے۔ سید حسین اختر نے آئی کان کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ کم فیس میں معیاری کمپیوٹر تعلیم فراہم کر کے ملت کے طلبہ کے لیے قابلِ تقلید مثال قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے ادارے قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گے۔ واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں ابتدائی جماعتوں سے لے کر اعلیٰ سطح تک کے طلبہ کے لیے مختلف کمپیوٹر کورسیس، بشمول MSCIT، ٹیلی پرائم، اکاؤنٹنگ، ٹائپنگ اور سرکاری ملازمتوں کی تیاری کے خصوصی پروگرامز جاری ہیں۔ طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کا انتظام بھی ادارے کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ طلبہ میں جوش و خروش اور تعلیمی جذبہ دیکھنے کو ملا۔