نیم گاؤں ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 12, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول نیم گاؤں میں خدمات انجام دینے والے چار فعال اساتذہ کے تبادلے کے موقع پر ایک پُروقار الوداعی و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 جس میں اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ معلوم ہو کہ عظیم سر اور جنید سر کو قبل ازیں نئی تعیناتی کے لیے روانہ کیا جا چکا تھا، جبکہ حال ہی میں سابق صدر مدرس نثار سر اور فعال معلمہ فاطمہ خان کو بھی رخصت کیا گیا۔ ان اساتذہ نے اپنے طویل عرصۂ خدمات کے دوران ادارہ کی ترقی اور طلبہ کی بہترین تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ عظیم سر اور جنید سر نے 8 سال، نثار سر نے 3 سال جبکہ فاطمہ خان نے تقریباً 18 برس تک اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ فاطمہ خان نے تدریس کے ساتھ ساتھ دفتری امور میں بھی نمایاں تعاون کیا۔ ان اساتذہ کے تبادلے سے اسکول میں ایک نمایاں خلا پیدا ہو گیا ہے، جس کا اعتراف تقریب کے دوران مقررین نے بھی کیا۔ تقریب کی صدارت سلیم الدین جمعدار نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ریاض الدین جمعدار، غیاث الدین جمعدار، اسکول کمیٹی کے صدر وسیم راجا، اقبال خان، فوجی وسیم، عبید اللہ خان اور عبدالغفور شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز محمد رئیس کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ افرا اظہر الدین جمعدار نے حمد اور عاطف خان افروز خان نے نعت پیش کر کے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔ چوتھی جماعت کی طالبہ مسیرا اسلم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معلمہ فاطمہ خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ متین طالب نے بحسن و خوبی انجام دیے، جبکہ اسکول کے معلم یاسین زاہد نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ مقررین نے اپنے تاثرات میں نیم گاؤں کے عوام کی محبتوں کا ذکر کرتے ہوئے اسکول میں گزارے گئے لمحات کو یادگار قرار دیا۔ آخر میں اعزازی اساتذہ کو مہمانانِ کرام کے ہاتھوں شال، گلدستہ اور تحائف پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔
پروگرام کو صدر معلمہ ساجدہ تبسم کی رہنمائی حاصل رہی، جبکہ رسمِ شکریہ ثمرین ظفر نے ادا کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اساتذہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔