لونار ، ختنہ کیمپ کا کامیاب انعقاد فلاحی اور طبی اقدام کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا گیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 12, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)لونار شہر میں 12 اپریل بروز اتوار ایک مفت ختنہ کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 50 بچوں کا ختنہ محفوظ طریقے سے انجام دیا گیا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786
اس فلاحی اور طبی اقدام کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ اس موقع پر تھانہ انچارج پرکاش سدگیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ دیگر معززین میں گنیش لوڈھے، بلدیہ صدر بھوشن پٹیل، نائب صدر عابد خان، ضلع صدر شیو سینا بڑی بھاؤ ماپری، صحت کمیٹی کے سربراہ عبید شیخ، پروفیسر لقمان قریشی اور عمران خان مومن خان سمیت شہر کی کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ یہ کیمپ جمعیت علماء لونار کے صدر ایڈوکیٹ حاجی رضوان جڈا اور ڈاکٹر ذیشان کی خصوصی کاوشوں سے منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ماہر سرجن ڈاکٹر منیر قادری اور ان کی ٹیم نے خدمات انجام دیتے ہوئے تقریباً 50 بچوں کا کامیاب ختنہ کیا۔ والدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ رضوان جڈا نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے سماجی اور صحت سے متعلق پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔ آخر میں جمعیت علماء لونار کی جانب سے تمام مہمانوں، ڈاکٹروں، رضاکاروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔