بارہویں سائنس کے طلبہ کیلئے اہم خبر: MHT-CET 2026 کے دوسرے مرحلے کیلئے رجسٹریشن 16 اپریل تک
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 16, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز)مہاراشٹر سی ای ٹی سیل کی جانب سے MHT-CET 2026 کے دوسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آخری موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ رجسٹریشن 15 اپریل سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے کسی بھی انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کورس میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے MHT-CET امتحان دینا لازمی ہے۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786
ایسے طلبہ جنہوں نے پہلے مرحلے میں فارم نہیں بھرا یا کسی وجہ سے محروم رہ گئے، اُن کے لیے یہ آخری موقع نہایت اہم ہے۔ اگر طلبہ اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو انہیں داخلے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔ اسی لیے طلبہ اور سرپرست حضرات فوری طور پر آن لائن رجسٹریشن کر والیں۔
رجسٹریشن کے لیے طلبہ کے پاس ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ آدھار کارڈ، دسویں یا بارہویں کی مارکس شیٹس، ریزرو کیٹیگری کے لیے متعلقہ سرٹیفکیٹ، APAAR ID، پاسپورٹ سائز فوٹؤ اور ڈیجیٹل دستخط درکار ہیں۔ طلبہ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے سرکاری سی ای ٹی کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔