جمیعت علماء کے ریاستی نائب صدر و صحافی مفتی محمد ہارون ندوی کی عیادت و صحت یابی پر خاندیش اردو کونسل کی جانب سے پر وقار اعزاز
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 19, 2026
0
share
جلگاؤں (نامہ نگار) جمیعت علماء (ارشد مدنی) مہاراشٹر کے نائب صدر و وائرل نیوز چینل کے ڈائریکٹر معروف عالم دین مفتی محمد ہارون ندوی کا حال ہی میں ایک آپریشن ہونے کے بعد الحمد لله صحت یابی ہوئی،
ان کی عیادت و صحت وتندرستی کی مبارکباد دینے کےلیۓ خاندیش اردو کونسل جلگاؤں کے عہدیداران و اراکین نے موصوف کے دولت کدہ پر جاکر عیادت کی و دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر سنیئر فری جرنلیسٹ عقیل خان بیاولی ، سنیئر صحافی افسانہ نگار سعید پٹیل ، خاندیش اردو کونسل کے کوآرڈینیٹر نوشاد حمید ، ان حضرات نے موصوف کو شال و گلہاۓ عقیدت دے کر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں سعید پٹیل نے موصوف کی عیادت و دعائیاں کلمات ادا کرتے ہوۓ معاشرے کے تمام ہی خادمین کو ملت کا سرمایہ کہا ، بالخصوص اردو اخبارات اور اردو صحافیوں کے حسن اخلاقیات کو قائم رکھتے ہوۓ اردو داں طبقہ کی کامیاب نمائندگی کرنے پر سرہانہ کی۔ سماج کے ہر طرح کے خادمین کی صحت و تندرستی ، جان و مال کی حفاظت کےلیۓ خصوصی دعا کی گئ۔ اس موقع پر مشتاق بہشتی سر ، مصطفیٰ بہشتی ، پترکار اعجاز گلاب شاہ ، عاصم خان اور یونس الہیٰ بخش وغیرہ موجود تھے۔