ایوت محل ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی تشکیلِ نو محمد رفیق صدر اور مقصود خان سیکریٹری منتخب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 17, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ریاست مہاراشٹر کی قدیم اور ریاست گیر اردو اساتذہ تنظیم، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ایوت محل ضلع کا سالانہ اجلاس اور تشکیلِ نو کے انتخابات 14 اپریل کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے، جس میں محمد رفیق کو ضلع صدر اور مقصود خان کو ضلع سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 یہ اہم اجلاس تنظیم کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ریاستی ترجمان سید جواد حسین، ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید، علاقائی صدر حیات خان، اور ریاستی رکن عبد القیوم بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے ذمہ داران اور معزز شخصیات کی نمایاں شرکت رہی، جن میں علاقائی نائب صدر محمد فاروق، امراوتی ضلع صدر جاوید جوہر، اکولہ ضلع صدر محمد اظہر الدین، واشیم ضلع صدر محمد انیس، ناندیڑ ضلع صدر عبد الرؤوف، بلڈھانہ ضلع نائب صدر رضا احمد خان، کھام گاؤں تعلقہ صدر محمود خان اور عنایت سر شامل تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے بڑی تعداد میں اردو اساتذہ نے شرکت کی، جن میں خواتین اساتذہ کی موجودگی بھی قابلِ ذکر رہی۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں، اساتذہ کو درپیش مسائل اور تعلیمی بہتری کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تنظیم اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور اردو تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ نومنتخب صدر محمد رفیق نے اپنے خطاب میں تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے۔ جبکہ نومنتخب سیکریٹری مقصود خان نے تنظیمی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور اساتذہ کے مسائل کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام کی نظامت محمد سلیم سر نے خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ اظہارِ تشکر ذاکر حسین نے پیش کیا۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔