ادارہ نثری ادب کی ٢٣٤ ویں ماہانہ ادبی نشست ٢٥ اپریل ٢٠٢٦ بروز سنیچر کو مہاراشٹر اکیڈمی کے انعام یافتگان کا اعزاز اور کتاب "گُل افشانیاں" کا اجراء
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 21, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ادارہ نثری ادب مالیگاؤں کی ماہانہ ادبی نشست نمبر(٢٣٤ ) بتاریخ 25 - اپریل 2026ء بروز سنیچر کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس کے مرکزی ہال میں ہوگی-
صدارت کے فرائض ڈاکٹر احمد ایوبی صاحب (سابق پرنسپل جمہور ) انجام دیں گے ۔ قلم کاران میں ڈاکٹر اقبال برکی(ادیب الاطفال) ہارون اختر (افسانہ نگار ) مختار احمد انصاری (افسانہ نگار) اپنی تخلیقات پیش کریں گے- جس پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی-
ساتھ ہی گذشتہ دنوں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے شہر ِ عزیز مالیگاؤں کے آٹھ قلم کاروں کی کتابوں کو انعام سے نوازا ہے ـ ان تمام قلم کاروں کا اعزاز ادارۂ نثری ادب کی جانب سے کیا جائے گا ـ
اسی نشست میں ڈاکٹر مبین نذیر کی طنز و مزاح کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ کتاب "گُل افشانیاں" کا اجراء بھی عمل میں آئے گاـ
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 کتاب کا اجراء ڈاکٹر اقبال برکی، سرورق کی رونمائی عمران جمیل اور صاحب ِ کتاب کا اعزاز و استقبال عتیق شعبان (صدر ادارہ نثری ادب) صاحبان کریں گے ـ صاحبان ِ اعزاز کا استقبال، شال و گُل پیشی امین مختار صاحب(نائب پرنسپل اے ٹی ٹی اسکول) کریں گے ـ مہمانوں میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی، پروفیسر رضوان خان، ڈاکٹر سعید احمد فارانی اور حاجی نورالھدی عبدالحفیظ صاحبان ہوں گے ـ ڈاکٹر اقبال برکی صاحب اور عمران جمیل صاحب، "گُل افشانیاں" پر اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کریں گےـ نظامت کے فرائض رضوان ربانی صاحب انجام دیں گے ـ اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے اساتذہ ،زیر تربیت معلمین، و طلباء سے شرکت کی گزارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-