جب ہو مخلصی و نیک نیتی کے ساتھ امت کی خدمت کرنے کا تو ہر بیڑا پار کردیتا ہے وہ خالقِ کائنات زندگی اور موت کے بیچ مبتلا مالیگاؤں کی خاتون کو دھولیہ کے سوشل ورکروں نے اپنا خون کا عطیہ کرکے اسباب کے درجے میں جان بچائی ازقلم... اسامہ انصاری مدینہ آباد گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 24, 2026
0
share
الحمدﷲ ثم الحمدﷲ
رمضان پورہ مالیگاؤں کی ایک خاتون دھولیہ شہر کے شفاء ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ اور اس خاتون کو خون کی سخت ضرورت تھی ایسے میں دھولیہ شہر کے مشہور و معروف سوشل ورکر انصاری شفیق احمد صاحب اس خاتون کی جان بچانے کے لئے از خود سوشل ورکر شفیق بھائی اور ان کے رفقاء نے اپنا قیمتی وقت نکال کر خون کا عطیہ تعاون کیا اور اس خاتون کی جان بچانے کے لئے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا اور اپنے رفقاء کا فوری طور پر خون کا عطیہ کرکے رمضان پورہ مالیگاؤں کی اس خاتون کی اسباب کے درجے میں جان بچانے میں کامیابی حاصل کی۔
الحمداللہ فوری طور پر تین بوتل خون مہیا کرنے پر وہ خاتون خانہ کو خون چڑھانے کا کام شفاء ہاسپٹل میں جاری ہے۔ اس نیک کام میں مدد کرنے والے ان جیالے سوشل ورکروں کو الله تعالیٰ انھیں بہترین اجر عظیم عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔۔