کوٹھل ، ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی مدرسہ میں جماعت ہشتم کے طلباء کی پُروقار الوداعی تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اپریل 26, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی مدرسہ کوٹھل، تعلقہ سنگرام پور میں جماعت ہشتم کے طلباء کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت مدرسہ کے صدر مدرس سلیم خان سر نے کی۔ پروگرام کا آغاز جماعت ششم کی طالبہ عالیہ فاطمہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جب کہ تقریب کے اغراض و مقاصد رضا احمد خان نے بیان کیے۔ اس موقع پر جماعت ہشتم کی طالبات تمنا فاطمہ اور مسکان نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اساتذہ کی رہنمائی اور شفقت پر اظہارِ تشکر کیا۔ مہمانِ خصوصی انیس شوق نے طلباء کو مستقبل کے تعلیمی سفر کے لیے مفید رہنمائی فراہم کی۔
ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں حاجی شاہد انجم
9270416786 اس کے علاوہ متین سر اور جعفر سر نے بھی طلباء کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدارتی خطاب میں سلیم خان نے طلباء کو تعلیمی میدان میں پیش آنے والے چیلنجز کا ہمت اور محنت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔ تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ جماعت ہشتم کے طلباء نے مدرسہ کے کتب خانے کے لیے 2100 روپے مالیت کی کتابیں بطور عطیہ پیش کیں، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ آخر میں پرتکلف ضیافت کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام کی کامیابی میں وقار مصطفیٰ سر، خاتون معلمہ نکہت انجم، معاونہ کوثر انجم اور جماعت ہفتم کے طلباء کی محنت قابلِ ستائش رہی۔