ڈاکٹر علامہ اقبال اُردُو جونیئر کالج (سائنس و آرٹس)ریسوڑ کے نتائج 81.30 فیصد شعبہ آرٹس سےفوزیہ فاطمہ شیخ فیروز کالج میں سرفہرست
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 04, 2026
0
share
واشم (محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن و ملٹی پرپز سوسائٹی ریسوڑ کے زیر انتظام چلنے والےمشہور و معروف ادارہ ہذا نے امسال بھی ایچ ایس سی بورڈ امتحان کےشاندار نتائج نے شہر ہی نہیں بلکہ ضلع میں اپنی برتری کو بنائے رکھا ہے امسال امراوتی بورڈ کے نتائج کے اعلان کے مطابق کالج ہذا کا آرٹس و سائنس کا مجموعی نتیجہ 81.30
فیصد رہا ۔
شعبہ آرٹس و کالج سے اول آنے والی طالبہ فوزیہ فاطمہ فیروز شیخ نے *77* فیصدی نمبرات سے کامیابی حاصل کرکے اپنا اور اپنے کالج کا نام روشن کیا ۔ شعبہ سائنس سے اشمرا مہک حمید خان نے 62 فیصدی نمبرات حاصل کرکے سائنس میں اول وہی کالج میں دوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اسی طرح 87 طلباء و طالبات گریڈ اول اور گریڈ دوم سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
طلباء و طالبات کی نمایاں کامیابی پر بانی و صدر سوسائٹی عالی جناب محمد کبیر محسن نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ کالج پرنسپل ضمیر احمد خان اور کالج اسٹاف نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارک باد دی وہی طلبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شفیق و مربی اساتذہ اور والدین کو دیا۔