چکھلی ، کرم انگلش اسکول میں رزلٹ ڈے، کانووکیشن اور المنی میٹ کا کامیاب انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 03, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کرم انگلش اسکول چکھلی میں یکم مئی کو رزلٹ ڈے، کانووکیشن تقریب اور المنی میٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، سرپرستوں اور سابق طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران کے جی سیکنڈ، پنجم اور ہشتم جماعت کے طلبہ کو کانووکیشن گاؤن اور کیپ پہنا کر اسناد سے نوازا گیا،
جب کہ دیگر جماعتوں کے نتائج بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے سابق طلبہ (المونی) کو بھی مدعو کیا گیا، جن میں سے اکثریت میڈیکل، انجینئرنگ، فارمیسی اور دیگر اعلیٰ تعلیمی شعبوں میں زیر تعلیم ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو میڈل اور مومنٹو دے کر اعزاز بخشا گیا۔
ساتھ ہی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ 2009 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے 2019 میں پہلی دسویں جماعت کی بیچ پیش کی، اور تب سے مسلسل صد فیصد نتائج کی روایت برقرار رکھی ہے۔ اولمپیاڈ امتحانات میں بھی اسکول کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ برسوں میں درجنوں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں، جب کہ سرکاری اسکالرشپ امتحانات میں بھی کامیابی کا تناسب حوصلہ افزا رہا ہے۔ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ طلبہ کی اخلاقی و دینی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ رمضان المبارک میں قرآن کریم کی تلاوت اور دیگر عبادات میں نمایاں کارکردگی پر طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ اسکول کے ذمہ داران الحاج محمد عمر فاروق علی خان اور محمد ابوبکر صدیق علی خان کی قیادت میں یہ ادارہ علاقے میں تعلیمی و تربیتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔