خیال اثر کے والد محترم سخت علیل ،دعاؤں کی گزارش ۔۔۔!!!
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 23, 2026
0
share
مالیگاؤں کے معروف صحافی، حساس قلم کار اور روزنامہ ہندوستان ممبئی و روزنامہ ممبئی اردو نیوز کے نامہ نگار خیال اثر کے والدِ محترم، معروف شخصیت مشتاق احمد ہوٹل والے اس وقت شدید علیل ہیں۔ طبیعت اچانک زیادہ ناساز ہونے پر انہیں پہلے بغرضِ علاج ربانی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر زاہد ربانی اور دیگر ڈاکٹروں نے مسلسل نگرانی میں رکھا، مگر حالت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر انہیں اقراء ہاسپٹل ریفر کردیا گیا۔ فی الحال مشتاق احمد صاحب اقراء ہاسپٹل کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز پوری کوشش اور محنت سے ان کی صحت یابی کیلئے کوشاں ہیں۔ اہلِ خانہ شدید کرب، فکر اور آزمائش کے اس مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ایک بیٹے کیلئے اپنے باپ کو اس حالت میں دیکھنا کس قدر اذیت ناک ہوتا ہے، اس درد کو صرف وہی محسوس کرسکتا ہے جس پر یہ وقت گزرتا ہے۔ خیال اثر نے ہمیشہ اپنی صحافتی خدمات، نرم مزاجی اور سماجی وابستگی کے ذریعے عوام کے دکھ درد کو اپنی تحریروں میں جگہ دی ہے۔ آج وہ خود ایک مشکل ترین آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں انسان کو صرف دو چیزوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے: اللہ کی رحمت اور اپنے لوگوں کی دعائیں۔ لہٰذا تمام احباب، قارئین، صحافتی برادری، سماجی کارکنان اور خصوصاً امتِ مسلمہ سے نہایت دردمندانہ اور عاجزانہ گزارش ہے کہ مشتاق احمد صاحب کی جلد و کامل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا فرمائیں۔ اللہ رب العزت اپنے حبیب ﷺ کے صدقے انہیں شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے، تمام بیماریوں اور تکلیفوں کو دور فرمائے، آئی سی یو سے صحت و سلامتی کے ساتھ باہر لائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ "دعا مومن کا سب سے بڑا سہارا ہے" آئیے! ہم سب مل کر اپنے ہاتھ اٹھائیں اور ایک بیمار باپ کیلئے ربِ کریم سے رحمت و شفا کی التجا کریں۔