اردو ادب کے سچے خادم، ادب اطفال کے محسن، ماہنامہ "گل ہوئے" ممبئی کے بانی و مدیر جناب "فاروق سید" کا گذشتہ دنوں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون- آپ کی علمی، ادبی، صحافتی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف کیلئے "مجلس تعزیت" کا انعقاد ذیل کے مطابق کیا گیا ہے. آپ سے گزارش ہے کہ اپنے ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعائیں و محبتیں لیکر تشریف لائیں۔ اس تعزیتی نشست کی صدارت انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب فرمائیں گے- یہ تعزیتی نشست بتاریخ 24 مئی 2026ء، بروز اتوار- شب ٹھیک ساڑھے 9.30 بجے۔ بمقام- اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مرکزی ہال، ایچ بلڈنگ، مالیگاؤں میں منعقد ہو گی- کنوینر- خیال انصاری، سیکریٹری انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں