جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس میں 80واں یومِ آزادی کی شاندار تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 15, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک بھر میں 80واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اسی سلسلے میں جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی، منصورہ کیمپس، مالیگاؤں میں بھی 15 اگست 2026 کو یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کی رسم جامعہ محمدیہ ادارے کے معزز سیکریٹری محترم جناب راشد مختار صاحب نے ادا کی ۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور شرکاء نے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر شاہ عقیل احمد ( پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری ( پرنسپل، پالی ٹیکنیک)، ڈاکٹر محمد زبیر ( پرنسپل ، میڈیکل کالج)، پروفیسر عدیل انصاری، پروفیسر امجد عباس اوردیگر حضرات موجود تھے۔ اس تقریب میں جامعہ محمدیہ، منصورہ کے زیرِ اہتمام جاری محمدیہ طبیہ کالج، کالج آف عربک لینگویج اینڈ اسلامک اسٹڈیز، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (انجینئرنگ کالج اور پالی ٹیکنیک)، اسماء خاتون جونیئر کالج، آفاق اکیڈمی اور المختار اکیڈمی کے پرنسپل حضرات، اساتذہ، دیگر اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کی نظامت پروفیسر فیضان احمد نے نبھائی۔ وہیں سابق فوجی یونس خان ، ڈاکٹر ساجد نعیم ، پروفیسر عابد علی، پروفیسر محسن سہیل اور دیگر آرگنائزنگ ٹیم ممبرا ن کے تعاون سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ اس تقریب کے بعد آڈیٹوریم میں طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف ثقافتی اور حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ پروگرام کا اختتام قومی جذبے، اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ x