کھام گاؤں، گل زماں شاہ کی شکایت پر روہیت پگاریا کے خلاف گناہ درج فیس بک پوسٹ کے ذریعے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام،
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 13, 2026
0
share
کھام گاؤں(واثق نوید) فیس بک پر ایک مذہب کے خلاف مبینہ طور پر قابلِ اعتراض اور توہین آمیز پوسٹ کرنے کے الزام میں کھام گاؤں شہر پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، روہیت سُرجمل پگاریا (38)، ساکن کھام گاؤں، نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک سماج اور مذہب کے تعلق سے مبینہ طور پر قابلِ اعتراض اور توہین آمیز الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ پوسٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ اس معاملے میں گل زماں شاہ ظہیر شاہ (45)، پیشہ سے کنٹریکٹر اور ساکن سمنوَے نگر، ضیا کالونی، کھام گاؤں نے کھام گاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 299 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش اے پی آئی راہٹے کے سپرد کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے متعلقہ فیس بک پوسٹ کی جانچ اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔