گلدستۂ سیرت النبی ﷺ کتاب
آن لائن کیسے ڈاونلوڈ کریں۔
مالیگاؤں:
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے SDI القرآن اکیڈمی اور حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے اشتراک سے "چوتھا آل مالیگاؤں سیرت النبی ﷺ کوئز کمپٹیشن 2026" منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس روحانی و علمی مقابلے کا انعقاد سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
سرپرستی و نگرانی:
-سرپرست: عطائے حضور، مفتئ اعظم، داعئ کبیر حضرت العلام حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ — امیر سنی دعوت اسلامی
- نگران: آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ — نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
انعامات:
مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے پرکشش انعامات رکھے گئے ہیں:
1. پہلا انعام: عمرہ
2. دوسرا انعام: فریج
3. تیسرا انعام: واشنگ مشین
4. چوتھا انعام: کباٹ
5. پانچواں انعام: سائیکل
اہلیت:
اس امتحان میں 10 سال سے 30 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے سکتے ہیں۔
مکمل تفصیلات، تاریخ، مقام اور رجسٹریشن کا طریقہ کار ساتھ منسلک امیج میں درج ہے۔
رابطہ:
مزید معلومات کے لیے امیج میں دیے گئے موبائل نمبرات پر رابطہ کریں۔
منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ثوابِ دارین حاصل کریں۔