جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر انجمنِ محبانِ ادب کی اُردو میڈیا سینٹر پر افسانوی نشست اس نشست کی صدارت محترمہ شبنم سلطان سبحانی صاحبہ فرمائیں گی۔ نظامت کے فرائض آصف اقبال مرزا صاحب انجام دیں گے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 15, 2026
0
share
اگر آپ افسانے کے شائق ہیں، ادب کی لطافتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، یادگار افسانے سننے کے خواہش مند ہیں، معروف ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کے افکار سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں، بالخصوص بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگارِ مرحوم سلطان سبحانی کی رفیقۂ حیات محترمہ شبنم سلطان سبحانی صاحبہ سے ان کی حیات و فن کے بارے میں کچھ جاننا چاہتے ہیں، تو 15 اگست 2026، بروز سنیچر، شب 10 بجے اردو میڈیا سینٹر، مالیگاؤں میں منعقد ہونے والی اس منفرد افسانوی نشست میں ضرور بہ ضرور تشریف لائیے۔ اس نشست کی صدارت محترمہ شبنم سلطان سبحانی صاحبہ فرمائیں گی۔ چیف گیسٹ کی حیثیت سے محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب، محترم سجاد شفق صاحب، محترم رشید آرٹسٹ صاحب اور محترم زاہد بیباک صاحب، معلم مالیگاؤں ہائی اسکول و مدیرِ ہفت روزہ بیباک، اس ادبی محفل کی رونق بڑھائیں گے۔ اس موقع پر خانوادۂ سلطان سبحانی کی جانب سے محترمہ صبا نگار صاحبہ، محترمہ شگفتہ سبحانی صاحبہ، شمس الضحیٰ اسرائیل صاحب، جناب طہٰ کاشف علی اور ماہم فاطمہ کاشف بھی اس نشست میں جلوہ افروز ہوں گے۔ نظامت کے فرائض آصف اقبال مرزا انجام دیں گے۔ اس شام شہر کے ممتاز قلمکار جناب ہارون اختر، جناب صادق اسد، جناب صابر گوہر، جناب شبیر انصاری اور جناب عزیز اعجاز اپنے منتخب افسانے پیش کریں گے، جن پر اہلِ قلم کی بصیرت افروز گفتگو، تنقید و تبصرے بھی ہوں گے۔ آئیے... اس نشست کا حصہ بنیے، جہاں لفظ صرف پڑھے نہیں جاتے، بلکہ دلوں میں اتر کر دیر تک اپنی بازگشت چھوڑ جاتے ہیں۔ درخواست گزاران: صدر و اراکین انجمنِ محبانِ ادب، مالیگاؤں (مہاراشٹر)