ساکھر کھیرڈا ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں اسکولی مجلس انتظامیہ کی تشکیلِ نو محمد عشرت محمد علی صدر اور شیخ ناظم شیخ محمود نائب صدر منتخب، تمام اراکین کا بلا مقابلہ انتخاب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 14, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول، ساکھر کھیرڈا، ضلع بلڈانہ میں اسکولی مجلس انتظامیہ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد مقررہ سرکاری ضوابط کے تحت نئی مجلس انتظامیہ کی تشکیلِ نو عمل میں آئی۔
خوش گوار اور باہمی اتفاق کے ماحول میں مجلس کے تمام اراکین کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز اسکول کے معلم اکبر خان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
بعد ازاں صدر مدرس محمد اشفاق شیخ نور نے تمہیدی خطاب میں اسکولی مجلس انتظامیہ کی اہمیت، اس کے اغراض و مقاصد اور تشکیل سے متعلق سرکاری اصول و ضوابط پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مجلس انتظامیہ کے صدر کے عہدے پر محمد عشرت محمد علی جبکہ نائب صدر کے عہدے پر شیخ ناظم شیخ محمود کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ مجلس کے دیگر اراکین کا انتخاب جماعتوں اور مقررہ نمائندگی کے اصولوں کے مطابق کیا گیا، جس میں 50 فیصد خواتین اراکین کو نمائندگی دی گئی۔
نئی مجلس انتظامیہ کے اراکین میں سوہیم پروین عرفان شاہ، شکیل شاہ شفیع شاہ، شیخ ذاکر شیخ رشید، ریاض محمد زید محمد، انجم آراء شیخ محسن، شیخ وسیم شیخ عیسیٰ، فرح ناز اکبر علی، شائستہ بی شیخ محسن، تبسم پروین انصار شاہ، شیخ اسمٰعیل شیخ ابراہیم، عطیہ شاہین شیخ واجد، صائمہ پروین شیخ عظیم، ریشماں پروین شیخ محسن، شیخ یونس شیخ یٰسین، شیخ ربانی شیخ کالو اور طوبیٰ ناہید محمد ناظم الدین شامل ہیں۔ اسکولی مجلس انتظامیہ کی تشکیلِ نو کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مقامی عمائدین کے علاوہ اسکول کے اساتذہ صادق شاہ، مظہر محمود خان، شیخ رفیق، شیخ عقیل، شیخ عظیم، وسیم دیشمکھ، سید مظفر اور شیخ امین، معلمات طوبیٰ باجی، سمیہ باجی اور ادیبہ باجی جبکہ خصوصی نامزد اساتذہ ارشاد سر، نعیم سر اور ارشد سر نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت اسکول کے معلم فیض الاسلام نے انجام دی۔ اختتام پر صدر مدرس اور تدریسی عملے کی جانب سے نو منتخب صدر، نائب صدر اور تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی بہتر رہنمائی کے لیے ان کے تعاون کی امید ظاہر کی گئی۔