آکولہ، ساجد خان پٹھان مہاراشٹر کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر مقرر
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 08, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)اکولہ مغرب اسمبلی حلقے کے رکنِ اسمبلی ساجد خان پٹھان کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کی جانب سے یہ تقرری فوری اثر سے عمل میں لائی گئی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے۔ سی۔ وینوگوپال نے 7 اگست 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے ساجد خان پٹھان کی تقرری کا اعلان کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ساجد خان پٹھان کی نئی ذمہ داری کو کانگریس تنظیم میں اقلیتی برادری کے درمیان پارٹی کی رسائی، اعتماد اور تنظیمی مضبوطی میں اضافے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ساجد خان پٹھان کے سیاسی و سماجی تجربے کو دیکھتے ہوئے کانگریس قیادت کو امید ہے کہ وہ اقلیتی طبقے کے مسائل کو مؤثر انداز میں پارٹی کے پلیٹ فارم پر اٹھانے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ساجد خان پٹھان اس وقت اکولہ مغرب اسمبلی حلقے کے رکنِ اسمبلی ہیں۔ انہیں اب مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی ریاستی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔