آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ کوئز کمپیٹیشن 2026 کا انعقاد فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 ستمبر 2026
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 07, 2026
0
share
مالیگاؤں: عضباء ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی (رونق آباد) کی جانب سے امسال بھی آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ کوئز مقابلے کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ مقابلہ مالیگاؤں کلچرل کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق اس مقابلے کا مقصد نئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانا ہے۔
مقابلے میں کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں کے لیے کل 110 انعامات کی تقسیم رکھی گئی ہے، جن میں درج ذیل پرکشش انعامات شامل ہیں:فریج، کباٹ، واشنگ مشین اور کولرسائیکل، اوون، مکسر، اور ٹیبل فین ،استری اور پریشر کوکر سمیت کئی دیگر قیمتی تحائف۔
فارم کی تقسیم: 5 ستمبر سے شروع ہو چکی ہے۔
فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ: 13 ستمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔
انعامات کی تقسیم (قرعہ اندازی): 20 ستمبر 2026ء، بروز اتوار، دوپہر ٹھیک 1 بجے قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
فارم حاصل کرنے اور جمع کرنے کے مراکز:
مقابلے کے فارم: 1)عضباء ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے آفس (رونق آباد)
،2) عضباء انگلش میڈیم اسکول (طاہرہ پارک)
عاکف جنرل اسٹور (سلامت آباد)
سٹی بک ڈپو (محمد علی روڈ)،
کنیو پرائمری اسکول (ہیڈ ماسٹر مصطفی برکتی سر)،
عابد سوڈے والا (ہزار کھولی)،
Z-Gen موبائل سپر مارکیٹ (آگرہ روڈ)
اور L.S. Sport( کسمبا روڈ) سے حاصل اور وہیں جمع کیے جا سکتے ہیں۔
یہ پورا پروگرام حضرت صابر نورانی صاحب (مدنی دربار) کی زیرِ صدارت، افروز خان بابر خان (بابر ہوٹل) کی زیرِ سرپرستی، اور حضرت مولانا حذیفہ وستانوی صاحب (اکل کوا) کی بحیثیتِ مہمانِ خصوصی موجودگی میں منعقد ہوگا۔
پروگرام کا پتہ عضباء انگلش اسکول، شیخ طاہرہ پارک، 80 فٹ روڈ، مالیگاؤں ہے۔