مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کی جانب سے ڈاکٹر کامل احمد صاحب کا پُرجوش استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 08, 2026
0
share
راویر، 7 ستمبر 2026: مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کی جانب سے آج ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام راویر شہر میں نئے قائم ہونے والے رائل ہاسپٹل کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہوا۔ رائل ہاسپٹل کے ذمہ دار ڈاکٹر کامل احمد صاحب ایک محنتی، ایماندار اور تجربہ کار ڈاکٹر ہیں۔
انہوں نے کئی سال تک ممبئی میں بھی اپنی طبی خدمات انجام دی ہیں۔ رائل ہاسپٹل رائل میڈیکل کے پڑوس میں، امام باڑہ، شَوکت میدان کے قریب واقع ہے۔ اس موقع پر مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کی جانب سے رائل ہاسپٹل کو آکسیجن کی ضرورت کے لیے ایک چھوٹی آکسیجن مشین بطورِ تحفہ پیش کی گئی۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر کامل احمد صاحب کا پُرجوش انداز میں استقبال بھی کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس استقبالیہ پروگرام میں سید مظفر علی، نثار احمد، ایڈووکیٹ مجاہد، شیخ جابر بھائی، سلطان (صحافی)، وسیم احمد، واجد بھائی، ناصر بھائی، ابراہیم بھائی (رائل میڈیکل)، اور انصار خان سر خصوصی طور پر موجود تھے۔ مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر کامل احمد صاحب اور رائل ہاسپٹل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ ہاسپٹل راویر کے عوام کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔