بلڈھانہ ضلع میں سیرت النبیؐ کوئز 2026 کا اعلان چھٹی تا بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے پانچواں ضلعی سطح کا مقابلہ، چھ طلبہ کو عمرہ کا موقع مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے جنید سر 9307495587، فیصل سر 9595242897 ا, نبیل سر 9850353313 اور رضوان جڈڈا 8855838555 سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 10, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) طلبہ میں سیرتِ نبویؐ اور اسلامی معلومات کے فروغ کے مقصد سے ’’کوئز سیرت النبیؐ 2026‘‘ کے پانچویں ضلعی سطح کے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ مقابلہ ضلع بلڈھانہ کے چھٹی تا بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے منعقد کیا جائے گا، جس میں طلبہ اردو یا ہندی زبان میں شرکت کر سکیں گے۔ مقابلے کے لیے طلبہ کو اپنے اسکول میں 17 ستمبر 2026 تک مفت رجسٹریشن کروانا ہوگا۔
مقابلہ دو مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا امتحان 22 ستمبر 2026 کو متعلقہ اسکول میں OMR شیٹ کے ذریعے ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے کا انعقاد 11 اکتوبر 2026 کو لونار میں کیا جائے گا ۔
منتظمین کے مطابق مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پہلا انعام خصوصی رکھا گیا ہے، جبکہ دوسرے سے پانچویں انعامات بھی تمام شرکاء کے لیے یکساں نوعیت کے ہوں گے۔
اس کے علاوہ چھ طلبہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جس کے اخراجات مختلف مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے اسپانسر کیے جائیں گے۔
دیگر نمایاں طلبہ کے لیے ایک ہزار روپے نقد انعام سمیت متعدد حوصلہ افزائی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔
اس موقع پر 11 اکتوبر کو لونار میں جلسۂ سیرت النبیؐ اور تقسیمِ انعامات کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جو ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار میں ہوگی۔
مقابلے کا انعقاد ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیۃ علماء ہند، لونار کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔