۔بارہویں پاس طلبہ کے لیے سنہری موقع، مختلف شعبوں میں کلرک اور ڈیٹا آپریٹر کی 2536 اسامیاں راشد فیض سر، ممبئی (9403514407)
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 10, 2026
0
share
اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق CHSL کے تحت مختلف عہدوں کے لیے مجموعی طور پر 2536 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایسے سبھی طلبہ جن کی عمر 18 سے 27 سال کے درمیان ہے وہ اس میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ سلیکشن کے لیے آن لائن امتحان ضلعی مراکز میں ہوگا۔
تمام اہل امیدوار 7 ستمبر سے 7 اکتوبر 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس امتحان کے تحت اہم عہدوں میں تین قسم کی اسامیاں ہیں ۔
1.Lower Divisional Clerk (LDC)
2.Junior Secretariat Assistant (JSA) 3. Data Entry Operator (DEO) اس بھرتی کے ذریعے حکومتِ ہند کی مختلف وزارتوں، محکموں اور دفاتر کے علاوہ آئینی و قانونی اداروں اور ٹریبونلز میں تقرریاں کی جائیں گی۔ آن لائن درخواست جمع کرانے سے قبل سرکاری نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کریں تاکہ بھرتی سے متعلق تمام شرائط اور ضوابط کو سمجھ سکیں۔
آن لائن درخواست کا عمل 7 ستمبر سے 7 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا، جبکہ درخواست فیس 8 اکتوبر 2026 تک جمع کی جا سکے گی۔
اس امتحان کی فیس جنرل کیٹیگری کےلیے صرف 100 روپے ہے، مزید یہ کہ لڑکیوں کےلیے کوئی فیس نہیں ہے۔ آن لائن درخواست کیسے؟
امیدوار درج ذیل مراحل پر عمل کرتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں: مرحلہ 1: اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کی سرکاری ویب سائٹ ssc.gov.in پر جائیں۔ مرحلہ 2: ریجسٹریشن مکمل کریں۔ مرحلہ 3: رجسٹریشن نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کریں۔ مرحلہ 4:Live Exam کے سیکشن میں “Combined Higher Secondary Level Examination, 2026” پر کلک کریں۔ مرحلہ 5: اپنی تمام تفصیلات، جن میں ذاتی، تعلیمی اور اضافی معلومات شامل ہیں، درج کریں۔ مرحلہ 6: ویب کیم یا موبائل فون کے ذریعے اپنی لائیو تصویر لیں۔ پہلے سے موجود تصویر اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مرحلہ 7:اپنی اسکین شدہ دستخط کی تصویر JPEG فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں۔ مرحلہ 8: فارم کا Preview دیکھیں اور تمام تفصیلات کی اچھی طرح جانچ کرنے کے بعد فارم جمع کریں۔ مرحلہ 9: آن لائن فیس ادا کریں۔ مرحلہ 10: درخواست فارم جمع کرنے کے بعد اس کا پرنٹ آؤٹ ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کر لیں۔ اس امتحان کی تیاری، سلیبس، طریقہ کار پر تفصیلی مضمون جلد ہی شائع ہوگا۔