سوامی سمرتھ کریڈٹ سوسائٹی کی 24ویں سالانہ جنرل میٹنگ کامیابی سے ہمکنار
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 14, 2026
0
share
(نورالدین ملاجی کی رپورٹ) کاسودا، تعلقہ ایراں ڈول: کاسودا میں واقع سوامی سمرتھ کریڈٹ سوسائٹی کی 24ویں سالانہ جنرل میٹنگ اتوار، 13 ستمبر 2026 کو صبح 9 بجے ادارے کے چیئرمین نریندر پاٹل کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا ابتدائی خطاب اور ادارے کی سالانہ رپورٹ سوسائٹی کے منیجر گلاب پاٹل نے پیش کی۔ ادارے کو اس سال 5 لاکھ 17 ہزار روپے کا منافع حاصل ہوا۔ مذکورہ منافع کو بلڈنگ فنڈ میں منتقل کرنے کی تجویز تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کی۔ اس کے علاوہ اس سال ہر رکن کو 300 روپے میٹنگ الاؤنس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ میٹنگ کے آغاز میں بانی چیئرمین جناب رمیش بھاؤ منتری اور سوامی سمرتھ کی تصویر پر پھولوں کا ہار پیش کیا گیا۔ بزرگ اراکین اتم اوکار گھوڑکے اور بھاولال پاٹل نے تصویر پر گل پیش کیے، جبکہ دیپ روشن کرنے کی رسم اتم موگھا چودھری کے ہاتھوں انجام دی گئی۔ میٹنگ میں سوسائٹی کے اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین افضل خان نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر آر. ایم. پاٹل سر، اجیت پاٹل، راجندر وانی، کیلاش پاٹل، ایکناتھ ٹھاکرے، سنیل سونونے سمیت سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔ میٹنگ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔